قسط نمبر 24
اعتراض نمبر 150
15 نومبر 2020
از : عمران امین
نویں جماعت
جغرافیہ
2017 (پہلا ایڈیشن)
تجارت
محترم حضرات!!!
گذشتہ قسط میں درآمد برآمد کی فاش غلطی کی نشاندہی کیا تھا. اسی سبق میں مشق کے سوالات کو پیش کررہا ہوں ملاحظہ فرمائیں :
سوال نمبر 2
درج ذیل بیانات کے لیے درآمد یا برآمد میں سے مناسب لفظ چن کر لکھیے.
(الف) بھارت وسطی مشرقی ایشیا کے ملکوں سے معدنی تیل خریدتا ہے. (........)
(ب) کینیڈا سے ایشیائی ملکوں کو فروخت کے لیے گیہوں بھیجا جاتا ہے. (......)
(ج) جاپان آپیک ممالک کو مشینی آلات بھیجتا ہے. (.......)
اس سبق میں درآمد کو برآمد اور برآمد کو درآمد بتایا گیا ہے.
اس تناظر میں کچھ سوالات اٹھتے ہیں
(1) جب تعریف ہی بالکل الٹی بتائی گئی ہے تو بچے اس مشق میں کیا جواب لکھیں گے؟
(2) اگر کتاب کے مطابق جواب دیتے ہیں تو درحقیقت وہ غلط جواب ہوگا.
(3) اگر جواب صحیح دیتے ہیں تو کتاب کے برعکس ہوگا. جس کی وجہ سے بچوں کا جواب غلط تسلیم کیا جائے گا اور اس صورت میں ان کے نمبر بھی کم ہوں گے.
(4) یہاں ممتحن کیا کرے گا؟ درست جواب کو درست مانے گا یا کتاب کے مطابق جو جواب ہوگا اسے درست سمجھے گا؟؟
ایک غلطی سے کئی مسائل جنم لیتے ہیں، کئی سوالات اٹھتے ہیں جس کا جواب معصوم بچوں کو، سرپرستوں کو اور اساتذہ کو ملنا چاہیے. امید ہے ذمہ داران معقول جواب مرحمت فرمائیں گے.
عمران امین
مالیگاؤں
9867325358
0 Comments